بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا خواتین کی صحت کے لیے 2.5 ارب ڈالر امداد کا اعلان

0

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے خواتین کی صحت کے لیے 2030 تک ڈیڑھ کھرب روپے (2.5 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ بل گیٹس نے کہا کہ خواتین کی صحت میں بہتری سے صحت مند خاندان، مضبوط معیشت اور منصفانہ دنیا بنتی ہے، لیکن کئی اہم مسائل جیسے حمل کے دوران بلڈ پریشر اور ماہواری کی بیماریوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ فاؤنڈیشن مانع حمل، زچگی کی نگہداشت، غذائیت، جنسی بیماریوں اور دیگر خواتین کی بیماریوں پر تحقیق اور جدید علاج پر کام کرے گی تاکہ دنیا بھر میں ان کا آسان حصول ممکن ہو۔ ڈاکٹر انیتا زیدی کے مطابق یہ سرمایہ کاری خواتین کی صحت پر مرکوز نئی اختراعات کا آغاز ہو گی، جبکہ میلنڈا فرنچ گیٹس بھی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.