سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی ختم کر دی

0

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کا فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات نااہلی ختم کر دی۔

سپریم کورٹ کا کمرہ عدالت نمبر ایک کھول دیاگیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔تاحیات نا اہلی کیس کا فیصلہ 5 جنوری کو محفوظ کیاگیا تھا۔

سپریم کورٹ فیصلے کا اعلان براہ راست نشر کرے گی۔

کیس میں اہم ریمارکس

پورا پاکستان 5 سال نااہلی کے مدت کے قانون سے خوش ہے: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

5 جینٹلمین کی دانش 326 کی پارلیمان پر کیسے غالب آ سکتی ہے، پارلیمنٹ کے فیصلے کو حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ نااہلی کی سزا تاحیات ہو گی، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ جب موڈ میں ہوں تو تاحیات نااہل کر دیں اور جب موڈ نہیں ہے تو نااہلی ختم کر دیں: چیف جسٹس

پارلیمنٹ نے مدت نہیں لکھی تو نا اہلی تاحیات کیوں؟ تاحیات نااہل کرنااسلام کیخلاف ہے: چیف جسٹس

قانون آچکا ہے اور نااہلی 5 سال کی ہوچکی تو تاحیات والی بات کیسے قائم رہےگی؟ جسٹس منصور

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں آئین کی تشریح غلط کی: اٹارنی جنرل

Leave A Reply

Your email address will not be published.