آل پاکستان ٹیکسٹائلز ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ملک کی معاشی ترقی کے لیے شرحِ سود میں نمایاں کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو اپنی پالیسی پر نظرِثانی کرتے ہوئے شرحِ سود کو کم کر کے 6 فیصد تک لانا چاہیے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں مارک اپ کی شرح اب بھی دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی بلند سطح پر ہے، جو معاشی سرگرمیوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ 30 جولائی کو متوقع مانیٹری پالیسی میں شرحِ سود کو 6 فیصد پر لایا جائے، کیونکہ کاروباری برادری اس وقت بلند شرحِ سود پر شدید تحفظات رکھتی ہے۔
