ورلڈ یونیورسٹی گیمز: پاکستان کی خواتین ایتھلیٹس ریلے ریس کیلئے نااہل قرار

0

 

جرمنی میں جاری ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران لڑکیوں کے 4×400 میٹر ریلے مقابلے میں ہماری ٹیم کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

یہ فیصلہ تکنیکی اصول 17.2.3 کی خلاف ورزی کی بنیاد پر کیا گیا، جو ایتھلیٹس کو اپنے ٹریک اور انفیلڈ کے درمیان بارڈر لائن پر ایک سے زیادہ بار قدم رکھنے سے روکتا ہے۔

ریلے ٹیم کی دوسری پوزیشن پر دوڑنے والی کھلاڑی نے اس بارڈر لائن پر دو سے زائد مرتبہ قدم رکھے، جس کی بنا پر ٹیم کو نااہل قرار دیا گیا۔

میچ آفیشلز نے ٹیم کے اراکین کو اس خلاف ورزی کی ویڈیو فوٹیج بھی دکھائی، جس میں اصول کی خلاف ورزی واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.