لاہور میں سی سی ڈی کے نام پر پولیس اہلکار وارداتیں کرنے لگے

0

تھانہ رائیونڈ میں تعینات تین پولیس اہلکاروں، کانسٹیبل توقیر، عاقب اور محمد علی پر دو شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کا الزام سامنے آیا ہے۔ ملزمان نے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کیا اور مغویوں کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں۔

اہلکاروں نے رہائی کے عوض پچیس لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور مغوی شہریوں پر تشدد کر کے ان کی ویڈیوز بھی بنائیں۔ متاثرہ خاندان نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے تاوان ادا کرنے کے بعد ان شہریوں کو رہائی دلائی۔

واقعے کی اطلاع مغویوں کے اہلخانہ نے اعلیٰ پولیس حکام کو دی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے سرکاری مدعیت میں ملزمان کے خلاف سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق، ملزمان کے موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.