بانی پی ٹی آئی نے کہا 10 محرم کے بعد تحریک شروع کردیں، علیمہ خانم

0

تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ 10 محرم کے بعد تحریک شروع کردیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خانم نے دیگر بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہنوں کو 15 منٹ اور وکیل ظہیر عباس کو ڈیڑھ منٹ ملاقات کی اجازت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر، سلمان اکرم، نیاز اللہ نیازی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بانی نے پارٹی کے لیے ہدایات سلمان اکرم راجہ کو بتادی ہیں۔

علیمہ خانم کے مطابق 10 محرم کے بعد پارٹی احتجاج کا لائحہ عمل دے گی۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ بطور پیٹرن ان چیف احتجاجی تحریک لیڈ کریں گے، عمران خان نے کہا ہے کہ اب سب کو نکلنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پر دباؤ ڈالنے کے لیے ٹیمیں بھیجی جاتی ہیں، 9 مئی پر معافی مانگنے کو کہا جاتا ہے۔

علیمہ خانم کے مطابق عمران خان کا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائیں تو ان سے کہا جارہا ہے کہ سی سی ٹی وی کا ذکر نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا 10 ہزار پی ٹی آئی کارکن جیلوں میں ڈالے گئے، 8 فروری کو انقلاب آیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.