جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل ،مریم نواز کے نام سے منسوب کر دیا گیا

0

جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کردیا گیا۔ اسپتال کا نام مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز ہوگا۔

پنجاب حکومت نے لاہور کے معروف جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی باقاعدہ منظوری کابینہ سے حاصل کر لی گئی ہے۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ اسپتال اب جناح اسپتال کا توسیعی منصوبہ نہیں رہا، بلکہ ایک علیحدہ شناخت کے ساتھ کام کرے گا۔ اسپتال کی انتظامیہ بھی جناح اسپتال سے الگ ہوگی اور یہ ادارہ بورڈ کے ذریعے چلایا جائے گا۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ بجٹ بک اور محکمانہ مراسلوں میں بھی اسپتال کا نیا نام درج کر دیا جائے گا۔ اسپتال میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹس پر مبنی جدید مشینری نصب کی جائے گی تاکہ علاج معیاری اور جدید خطوط پر استوار ہو۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیرون ملک سے بھی مریض اس اسپتال میں علاج کے لیے آئیں گے، کیونکہ اسے ہیلتھ ٹورزم کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.