کسی بھی جارحیت کو قبول نہیں کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای

0

تہران : ایرانی سپریم لیڈر  آیت اللہ خامنہ ای کہا ہے کہ کسی بھی حالت میں کسی کی بھی جارحیت کو قبول نہیں کریں گے۔

قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں  آیت اللہ خامنہ ای  نے کہا کہ ہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حالت میں کسی کی زیادتی کو کسی صورت قبول نہیں کرتے، کسی کی جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملہ کردیا، ایران نے قطر کے العدید ایئربیس پر 10میزائل داغے۔ عراق میں بھی امریکی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اس کارروائی کو "آپریشن بشارتِ فتح” کا نام دیا ہے، بحرین اور کویت میں بھی سائرن بج اٹھے قطر نے ایرانی حملے سے پہلے فضائی حدود بند کردی گئی تھیں۔یو اے ای، بحرین اور کویت نے بھی اپنی فضائی حدود بند کردیں ایران نے حملے سے پہلے واشنگٹن اور دوحہ کو آگاہ کردیا تھا، رائٹرز کے مطابق یہ کارروائی وائٹ ہاؤس اور اتحادیوں کیلئے واضح پیغام ہے، پاسداران انقلاب حملوں کے بعد تہران میں شہریوں نے جشن منایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.