شمالی کوریا کی امریکی حملوں کی شدید مذمت، اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار

سیول (نیوز ڈیسک)شمالی کوریا نے ایران پر امریکی حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کی اصل وجہ اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیاں اور علاقائی توسیع ہے، جسے مغربی طاقتوں کی طرف سے قبول اور حمایت حاصل ہے۔ترجمان نے کہاامریکہ کا ایران پر حملہ ایک خودمختار ریاست کی علاقائی سالمیت اور سلامتی مفادات کو بری طرح پامال کرنے کے مترادف ہے، جسے ہم سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
