جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو پاکستان کے خلاف جارحیت مہنگی پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق معرکۂ’’ بنیان مرصوص‘‘ کو سفارتی محاذ پر پاکستان کو بھارت کے خلاف عالمی پذیرائی مل رہی ہے ۔بین الاقوامی جریدے "دی ڈپلومیٹ” نے بھی پاک ،بھارت جنگ میں پاکستان کی سفارتی کامیابی اور بھارت کی ناکامی کو تسلیم کیا۔
’’دی ڈپلومیٹ‘‘ کے مطابق بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگ میں نہ صرف عسکری میدان میں ناکامی ہوئی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی سخت خفت کا سامناکرنا پڑا ۔پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی نے ثابت کر دیا کہ ہر وہ سطح پر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے۔
’’دی ڈپلومیٹ‘‘ نے یہ بھی لکھا کہ پاک، بھارت جنگ میں پاکستان نے سیاسی بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید مضبوط کیا۔بین الاقوامی برادری، بالخصوص امریکہ بھی پاکستانی مؤقف کا معترف ہے۔
’’دی ڈپلومیٹ‘‘ کے مطابق پاک ،چین کے دفاعی اشتراک سے بھارتی ایئرفورس کو شدید نقصان پہنچا، عالمی سطح پر رافیل طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے باعث شرمندگی بنی ۔بھارت پہلگام حملے میں پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا۔پاک فوج کی حکمتِ عملی اور عالمی سفارتی حمایت نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔
