sui northern 1

علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ، مسافر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

0
Social Wallet protection 2

علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا، جس سے مسافر بوگیاں پٹڑ ی سے اتر گئیں۔

 

sui northern 2

ریلوے حکام کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والے علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس میں 2 مسافر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔حادثے سے ٹرین کے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

بعد ازاں ریلوے کے عملے نے اطلاع ملنے پر مرمتی کام شروع  کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈاؤن ٹریک پر ہوا ہے، مزید کئی گھنٹے مرمت میں لگ سکتے ہیں۔ حادثے کے بعد دیگر ٹرینوں کو پلیٹ فارم نمبر 4 سے روانہ کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.