کھیل

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاٹیسٹ سیریز،قومی ٹیم روانہ

اسلام آباد(مدثر اقبال چوہدری )پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاٹیسٹ سیریزکےلئےقومی ٹیم روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعودکی قیادت میں آسٹریلیاکےخلاف ٹیسٹ سیریزکھیلنےکیلئےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سےروانہ ہوئی۔
ذرائع کےمطابق قومی اسکواڈبراستہ دبئی سڈنی کیلئےروانہ ہوا، قومی اسکواڈ سڈنی سے کینبرا پہنچے گا، پاکستان ٹیم کا کینبرا میں6 سے9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ شیڈول ہے۔
ذرائع کےمطابق قومی اسکواڈ میں18 کھلاڑی شامل ہیں،17 رکنی مینجمنٹ کے دو ارکان ڈاکٹر سہیل اور شاہد اسلم اسکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے ،جبکہ بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے ۔
واضح رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی کپتانی خطرے میں ، سابق کرکٹرز پی سی بی طلب

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button