پاکستان

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ، 14 نکاتی ایجنڈا جاری

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کے لئے 14 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت کابینہ اجلاس رات 9 بجے سول سیکرٹریٹ پشاور میں ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس کے دوران ہائبرڈ سکیورٹی ماڈل کی منظوری کابینہ سے لی جائےگی، خیبرپختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کی بورڈ آف گورنرز کے ممبران اور چیئرپرسن کی منظوری بھی لی جائے گی

ضلع کرک میں جوان مرکز کے قیام کی منظوری کا بھی امکان ہے، رمضان دستر خوان کیلئے فنڈز کی منظوری بھی کابینہ سے لی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button