
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے زلزلہ آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے سے لوگ خوفزدہ ہو گئے ، زلزلے کی شدت کتنی تھی ابھی اس کے بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہوئیں ۔