190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ خبر آ گئی

0

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر ہوگیا، عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کیا ہے کہ کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ عدالتی عملے نے بتایا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنانے کی اگلی تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے چھٹیوں اور کورس کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کے بعد 18 دسمبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.