بانی پی ٹی آئی کے آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلر بننے کی کوششو ں کا معاملہ ، بانی پی ٹی آئی کی بہن ذلفی بخاری پر پھٹ پڑیں

0

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن روبینہ خان نے ذلفی بخاری پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں تھے، اس لیے ان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کا کوئی شوق نہیں تھا۔ روبینہ خان نے الزام لگایا کہ ذلفی بخاری نے اپنی شہرت کے لیے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے پر مجبور کیا۔

روبینہ خان نے مزید کہا کہ ذلفی بخاری خود تعلیم یافتہ نہیں ہیں، اس لیے انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کی اہمیت کا اندازہ نہیں۔ انہوں نے ذلفی بخاری کے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط پر بھی الزامات عائد کیے اور دعویٰ کیا کہ ذلفی بخاری کے خط کا جواب آگیا تھا، جس کی تشہیر بھی ہوئی تھی۔

دوسری جانب، بانی پی ٹی آئی کی دوسری بہن علیمہ خان نے بھی کہا ہے کہ ذلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے چانسلر کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے روبینہ خان کے الزامات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بہن ہیں اور ان کے لیے احترام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت روبینہ خان کے خاندان پر مشکل وقت گزر رہا ہے، اس لیے تنقید کا جواب دینا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے ان کی خدمات کا بہتر علم خود انہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.