پاکستانتازہ ترین

ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد کا نیو سول سیکریٹریٹ کے ترقیاتی کاموں کا معائن،بروقت تکمیل کی ہدایت

گلگت بلتستان(نیوز ڈیسک) ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ مشتاق احمد نے نیو سول سیکریٹریٹ کے دوسرے ٹاور کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ ورکس سبطین احمد اور دیگر ذمہ داران نے انہیں جامع بریفنگ دی۔

مشتاق احمد نے کام کی رفتار، معیار، اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایت کے مطابق نیو سول سیکریٹریٹ کے دوسرے ٹاور کو جلد از جلد فنکشنل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دوسرے ٹاور کی بروقت تکمیل سے دیگر محکمہ جات بھی جلد ہی نئے سیکریٹریٹ میں منتقل ہو سکیں گے۔

اس دورے کے دوران، مشتاق احمد نے تعمیراتی کام کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تعمیراتی معیار کی بہتری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی کامیابی سے عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں تاکہ عوام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر سیکریٹری قانون سجاد حیدر اور ورکس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو تعمیراتی پروگریس کے بارے میں آگاہ کیا۔

مشتاق احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کے لیے کام کر رہی ہے اور تمام محکمے اپنے کام میں تسلسل برقرار رکھیں گے تاکہ عوامی خدمت کو بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button