
اسلام آباد ماڈل ٹاون ہمک میں کالج کی طالبات پر تشدد اور حراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،متاثرہ والد نے دادرسی کے لئے تھانہ ہمک کو درخواست دے دی۔
درخواست میں کہا گیا کہ میری بیٹی اور اسکی دوست کو رات 8 بجے سے 11 بجے تک ہاسٹل میں بند کیا گیا،ملزمان بچیوں کو الٹا لٹا کر ڈنڈے مارتے رہے،تشدد سے بچیوں نے شور کیا تو ملزم کہتا اور زور سے چیخیں مزا آرہا ہے، ملزم تشدد کے ساتھ ساتھ طالبات کو ہراساں بھی کرتا رہا۔
درخواست ملزم نے بچیوں کو 3 دن تک ہاسٹل میں قید کئے رکھا اور تشدد کے بعد دھمکی دی کہ کسی کو بتانا نہیں۔
والدین نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ کیڈٹ کالج کے پرنسپل عبدالقدوس اور سی ای او کے خلاف کارروائی کی جائے۔اسلام آباد پولیس تاحال متاثرہ طالبات کو انصاف نہ دے سکی۔بااثر ملزمان کی جانب سے متاثرہ فیملی پر صلح کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔