پاکستانتازہ ترین

آئینی ترامیم ،حکومتی دعوے جھوٹے نکلے ،جے یو آئی رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد : 26 ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی کو منانے کے حکومتی دعوے جھوٹےنکلے، راشد سومرو کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔

جمیعت علمائے اسلام سندھ کے رہنما راشد سومرو نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف یا نوازشریف سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ اے پی سی میں آئینی ترامیم سے متعلق خبر میں صداقت نہیں، رہنماؤں میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی، صرف خیریت پوچھی گئی، میں نے ٹی وی پر خبر دیکھی تو حیران رہ گیا۔ایک سوال کے جواب میں راشد سومرو کا کہنا تھا کہ جے یو آئی آئینی اصلاحات کی حامی ہے، عوامی مفاد سے ٹکراؤ نہ ہو تو آئینی اصلاحات پر کوئی اعتراضات نہیں۔

دوران پرواز فلائٹ کی اسکرینوں پر غیر اخلاقی فلم چل پڑی،عملے کے ہوش اُڑ گئے،دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button