معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطاب کے دوران متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے سونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اس سیشن میں ڈاکٹر ذاکر نائیک رشوت کے خلاف لیکچر دے رہے تھے جس دوران رہنما ایم کیو ایم فارق ستار نیند کی جھپکیاں لیتے رہے۔ڈاکر فاروق ستار کے سونے کے لمحے کو کیمرے نے بھی محفوظ کرلیا جس کے بعد سیشن میں ہنسی کی آوازیں گونجنے لگیں، سیشن میں خلل دیکھ کر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے رضاکاروں سے وجہ پوچھی۔
اس پر رضاکاروں نے انہیں بتایا کہ آپ کے لیکچر کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار سورہے تھے، جس کے بعد شرکا بھی اپنی ہنسی نہ روک سکے۔ڈاکٹر فاروق ستار کے سیشن کے دوران سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر صارفین تبصرے کررہے ہیں۔
سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور