پاکستانتازہ ترین

پاکستان کے ایک اور اہم علاقے میںبھی دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جھنگ میں بھی 2روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، ریلی اور مظاہرے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جھنگ میں 2 اور 3 اکتوبر کو ہر قسم کے سیاسی اجتماعات پر پابندی ہو گی،قبل ا زیں پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر میانوالی میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اوراحتجاج پر آج سے 7 اکتوبر تک پابندی ہو گی۔

لاہور، مطالبات کے حق میں بیٹھے نابینا افراد پر پولیس کا لاٹھی چارج

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button