چھاتی کے کینسر کا سب سے بڑا سبب فوڈ پیکیجنگ کیمیکلز ، تحقیق میں تشویشناک انکشاف

0

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیار شدہ غذاؤں کی پیکیجنگ میں شامل درجنوں کیمیکلز خاص طور پر بریسٹ کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق، فوڈ پیکیجنگ اینڈ کنزیومر کیئر کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں کم از کم 200 ایسے کیمیکلز کی نشاندہی کی گئی ہے جو کینسر کے خطرے میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کیمیکلز میں سے 40 پہلے ہی انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیے جا چکے ہیں، لیکن ان کا استعمال جاری ہے۔ یہ کیمیکلز انسانی ہارمونز میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ ڈی این اے کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ جنوری 2024 میں کی جانے والی ایک اور تحقیق کے مطابق فوڈ پیکیجنگ اور تیار شدہ غذاؤں میں استعمال ہونے والے 14,000 کیمیکلز میں سے تقریباً 700 کیمیکلز کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کے بڑھتے ہوئے واقعات میں کیمیکلز، ماحولیاتی تبدیلیوں اور طرز زندگی میں تبدیلی جیسے عوامل اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تحقیق کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صارفین کو ان کیمیکلز کے خطرات سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے، تاکہ صحت کے لیے ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.