پاکستانتازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں سٹاف کیلئے بائیو میٹرک حاضری لازم قرار

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کی جیلوں میں ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی جیلوں میں تعینات سٹاف کیلئے بائیو میٹرک حاضری لازم قرار دے دی۔ جیلوں میں تعینات تمام عملہ دن کے آغاز اور اختتام پر بائیو میٹرک حاضری لگانے کا پابند ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل، پنجاب بھر میں تعینات ڈی آئی جیز اور تمام جیل سپرنٹینڈنٹس کو مراسلہ جاری جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ایسے افسران و اہلکار جنکی بائیو میٹرک حاضری موجود نہ ہو وہ غیر حاضر تصور ہوں گے۔

حکمنامہ پنجاب بھر کی جیلوں میں تعینات تمام افسران و اہلکاران کیلئے ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سینئیر افسران اپنی متعلقہ جیلوں میں تمام سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائیں۔

وراثتی جائیداد کی منتقلی کیس، سپریم کورٹ کا بیوہ کو جائیداد کی فوری منتقلی کا حکم

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button