اسلام آباد: چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز آئیسکو، ڈاکٹر طاہر مسعود، نے اعلان کیا ہے کہ آئیسکو نے صارفین کی خدمت کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔ اس عزم کے تحت، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے "IESCO نامی اسٹیٹ آف دی آرٹ آن لائن ایپلیکیشن متعارف کروا دی گئی ہے۔
ڈاکٹر طاہر مسعود کے مطابق، یہ ایپلیکیشن صارفین کو متعدد سہولیات فراہم کرے گی، جن میں آن لائن بجلی کے نئے کنکشنز، بل کی درستگی، بلوں کی اقساط، نام اور ٹیرف کی تبدیلی، اور شکایات کا اندراج شامل ہیں۔ اس کے ذریعے صارفین بجلی کے نئے کنکشنز اور شکایات کی ٹریکنگ بھی کر سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے عہد کیا ہے کہ صارفین کو بہترین خدمات فراہم کریں گے۔ آئیESCO SMART ایپ کی مدد سے ہم ان کے تمام مسائل کا بروقت حل پیش کر سکیں گے۔”صارفین اس ایپلیکیشن کو پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور جدید سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔