پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 508 ہوگئی، گزشتہ 15دن میں 861 مقدمات کا اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اعلیٰ عدلیہ میں 16 سے 31 اگست تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں بتایا کہ زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 508 ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ میں گزشتہ 15دن میں 861 مقدمات کا اضافہ ہوا، 33ہزار 269 سول اور10 ہزار 335 فوجداری اپیلیں زیرالتوا ہیں۔رپورٹ کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں مجموعی طورپر28 از خود نوٹسز زیر التوا ہیں اور 2 ہزار 64 نظرثانی درخواستیں جبکہ ایچ آرسیل کی 134درخواستیں اور 3361 جیل پٹیشنزبھی زیر التوا ہیں۔

عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button