گوادر / پسنی(نیوزڈیسک)ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے اشیائے خوردونوش کے نئے نرخنامے کا اجراء کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت آج سے تحصیل پسنی کے تمام دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنا دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر پسنی کے مطابق، نئے سرکاری نرخنامے کو فوری طور پر تمام متعلقہ دکانوں پر نمایاں طور پر آویزاں کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمن کی سربراہی میں وفد کے مظاہرین سے مزاکرات جاری
انہوں نے واضح کیا کہ ہر دکاندار کے لیے اس نرخنامے پر عمل کرنا لازم ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید برآں، انہوں نے انتباہ دیا کہ جو دکاندار سرکاری نرخنامہ اپنی دکان پر آویزاں کرنے میں ناکام رہے گا، اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔
عوام الناس کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کسی دکاندار کی جانب سے نرخنامے کی خلاف ورزی کی جائے تو وہ فوری طور پر درج ذیل شکایت سیل نمبرز پر رابطہ کریں۔