عمران خان نے اسد قیصر اور عاطف خان کو طلب کر لیا
پشاور(نیوزڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال سے پریشان ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شکیل احمد خان کو کابینہ سے ہٹانے اور پارٹی کے اندر اختلافات پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسد قیصر اور عاطف خان کو طلب کر لیا۔
مزیدپڑھیں:عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑیں گے، درخواست فارم جمع
عمران خان، اسد قیصر اور عاطف خان سے صوبے کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام رہنماؤں کے نام کچھ خاص ہدایات جاری کریں گے، اسد قیصر اور عاطف خان کی ملاقات کل اڈیالہ جیل میں متوقع ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ سروس ڈیلیوری پر توجہ دی جائے۔