پاکستان

غربت کی وجہ سے بچیوں کی جلد شادی کی جاتی ہے: شرمیلا فاروقی

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و ایم این اے ڈاکٹر شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے بھی والدین بچیوں کی جلد شادی کر دیتے ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دادو میں 45 بچیوں کی کم عمری میں شادی کی خبر کا وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیا ہے۔

شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ سندھ سب سے زیادہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے، سیلاب کی وجہ سے بھی غربت میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ طبی سہولتیں سب سے بہترین سندھ میں ہیں، سندھ میں سب سے زیادہ ووٹ پیپلز پارٹی کو ملتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و ایم این اے ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے یہ بھی کہا ہے کہ سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے بڑھ چڑھ کر متاثرینِ سیلاب کے لیے کام کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button