sui northern 1

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا۔

sui northern 2

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےسماعت کی، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل تھے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر عدالتِ عظمیٰ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا۔سپریم کورٹ نے ن لیگ کے امیدواروں کی اپیلیں منظوری کر لیں، عدالت نے محفوظ فیصلہ2:1 کی اکثریت سے سنایا۔جسٹس عقیل عباسی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔

مزید پڑھیں:صدر مملکت کے دستخط کے بعد الیکشن ترمیمی بل باقاعدہ ایکٹ بن گیا

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگی ارکانِ اسمبلی اظہر قیوم ناہرا، عبد الرحمٰن کانجو اور ذوالفقار احمد بحال ہو گئے۔واضح رہے کہ این اے 154 لودھراں، این اے 81 گوجرانوالہ، این اے 79 گوجرانوالہ کے لیے دوبارہ گنتی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.