پاکستان

خیبر پختونخوا کے 4 صوبائی وزراء کی کارکردگی غیر تسلی بخش

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون بانیٔ پی ٹی آئی کو رپورٹ پیش کریں گے

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختون خوا کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور بانیٔ پی ٹی آئی کو یہ رپورٹ پیش کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق 4 صوبائی وزراء کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، 7 صوبائی وزراء کا کام نارمل، 6 وزراء کی کارکردگی اچھی ہے۔

مزید پڑھیں:پشاور میں وزارت خارجہ آفس کورئیر کمپنیوں کے ذریعے دستاویزات وصول کرے گا

رپورٹ میں 5 صوبائی وزراء کی کارکردگی بہترین قرار دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو گورننس سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے کے پی کے وزراء کی کارکردگی رپورٹ طلب کی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button