بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے چین سے مدد لینے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوزڈیسک) بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، بجلی کے ترسیلی نظام میں نقائص دور کرنے کے لیے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترسیلی نظام میں خرابیوں کی وجہ سے سستے پاور پلانٹس کو بند رکھا جاتا ہے، بجلی کے ٹرانسمیشن سسٹم میں مستقل خرابیاں موجود ہیں، ترسیلی نظام کی فنی خرابیاں دور ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی لائی جا سکتی ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی فنی خرابیوں کے باعث سستی بجلی کی بلا تعطل ترسیل نہیں ہو پا رہی۔