ایڈیٹوریلپاکستان

ہم اجتماعی خودکشی پرتلے ہوئے ہیں،خواجہ سعد رفیق

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ہم اجتماعی خودکشی پر کیوں تلے ہوئے ہیں،ایک دوسرے کے گریبان پھاڑنے سے فرصت ملے تو سوچئے گا۔

سماجی رابطے کی ویب ساٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مایوسی، جھوٹ، تشدد، کنفیوژن اور انتشار کا زہر پھیلایا جارہا ہے،سازش اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سب کچھ کیا جا رہا ہے،بہت سے دیدہ دانستہ اور باقی نااہلیت ونادانستگی میں اس کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

سعد رفیق کاکہناتھا کہ معاشی بدحالی، غربت ، لاقانونیت اور آئین کی پامالی عروج پر ہے،کرپشن، بدانتظامی،جبروفسطائیت جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ ہم اجتماعی خودکشی پر کیوں تلے ہوئے ہیں، ایک دوسرے کے گریبان پھاڑنے سے فرصت ملے تو سوچئے گا۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button