نیشنل بنک کے سنئیر عہدیدار کو خاتون ہراسگی کیس میں سزا و جرمانہ

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی محتسب نے نیشنل بنک آف پاکستان سول لاٸنز برانچ سرگودھا کی خاتون افسر کوثر پروین کی جنسی ہراسگی اور انتقامی ہتھکنڈوں کی شکایت پر کاررواٸی کرتے ہوٸے 2022ء میں سرگودھا ریجن کے سابق ریجنل ایگزیکٹو آپریشن اور سابق نائب صدر ضیاء احمد نواز کو مجرم گردانتے ہوٸے دو سالانہ ترقیاں روکنے اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سناتے ہوٸے جرمانے کی رقم متاثرہ بنک خاتون افسر کو ادا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے ۔

مذکورہ خاتون افسر نے ضیاء احمد نواز پر اپنے دفتر میں بلا کر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے اور خواہش کی تکمیل نہ کرنے پر انتقامی کاررواٸی کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا تھا وفاقی محتسب نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ ضیاء احمد نواز بینک کی خاتون افسر کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے اور انتقامی کاررواٸی کرنے کا مرتکب پایا گیا ہے۔

لہذا اسے دو سالانہ ترقیاں روکنے اور پانچ لکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے جرمانے کی رقم مذکورہ خاتون افسر کو ادا کرنے کا حکم ریا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.