پشاور: حسن خیل میں فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

0

پشاور(نیوزڈیسک)حسن خیل میں فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک اور 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کےمطابق آپریشن میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ علاقے میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مزید نفری بھیج دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.