ساہیوال،میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈرزکااعلان
ساہیوال(نمائندہ خصوصی)ساہیوال بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات 2024کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔
کمشنر ساہیوال/چیئرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے نتائج کا اعلان کیا۔ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت بھی اس موقع پر موجود تھے۔گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول ساہیوال کے محمد علی آصف ولد آصف محمود نے 1200میں سے 1190نمبر حاصل کر کے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح حسان کاشف ولد کاشف رضا فلکن پبلک سکول اوکاڑہ اور محمد حارث ولد محمد ارشد پریمئر پبلک سکول پاکپتن نے مشترکہ طور پر 1187نمبرز حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔امتحان میں 73149 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 53199امیدوار کامیاب قرار پائے اور اس طرح کامیابی کا تناسب 72.73فیصد رہا۔بورڈ میں اوورآل تیسری پوزیشن ثناء اللہ ولد مشتاق احمد مثالی زکریا سکول کمیر اور ڈان گرلز ہائی سکول چیچہ وطنی کی خوش بخت دختر مسعود چوہدری نے 1185نمبر لے کر حاصل کی۔طالبات میں ڈان گرلز ہائی سکول چیچہ وطنی کی خوش بخت دختر مسعود چوہدری نے 1185نمبر کے ساتھ پہلی، سیدہ فضا فدا حسین دخترسید فدا حسین ڈسٹرکٹ پبلک گرلز ہائی سکول دیپالپور نے 1184 نمبر لے کر دوسری جبکہ اقراء سائنس ماڈل گرلز ہائر سکینڈری سکول شہزاد پارک اوکاڑہ کی طالبہ فاطمہ ارشد دختر محمد ارشد،عائشہ اشفاق دختر محمد اشفاق ڈان گرلز ہائی سکول چیچہ وطنی اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول فار گرلز اوکاڑہ کی ماہ رخ دختر امتیاز شاہد نے مشترکہ طور پر 1182نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آرٹس گروپ (طلباء) میں پرائیویٹ امیدواروں افضال احمد ولد ذوالفقار علی نے 1043نمبر لے کر پہلی،امیر حمزہ ولد منیر احمد نے 1040 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ محمد فیضان ولد نذیر احمد نے 1037نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپس (طالبات) میں جویریہ سلیم دختر محمد سلیم گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول چیچہ وطنی نے 1120نمبر لے کر پہلی جبکہ پرائیویٹ امیدواروں مریم بی بی دختر محمد صدیق نے 1116نمبر لے کر دوسری اور علیزہ فاطمہ دختر احمد یار نے 1112 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔کمشنر شعیب اقبال سید نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ڈی پی ایس ساہیوال میں منعقدہ خصوصی تقریب میں کل مورخہ 9جولائی بروز منگل صبح 10بجے نقد انعامات بھی دیے جائیں گے۔انہوں نے کم وقت میں نتائج کی تیاری پر بورڈ ملازمین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔