sui northern 1

گھوٹکی پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے کانٹیجینسی پلان ترتیب دے دیا

0
Social Wallet protection 2

میرپور ماتھیلو ( نمائندہ خصوصی) گھوٹکی پولیس نے یوم عاشورہ/ محرم الحرام کے بنسبت کانٹیجینسی پلان ترتیب دے دیا، ضلع گھوٹکی پولیس محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ ، تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو یقینی بنانے کے لئے ایس ایس پی گھوٹکی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

sui northern 2

اس موقع پر ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے کہا ہے کہ ضلع گھوٹکی ہمیشہ مذہبی رواداری کا گہوارہ رہا ہے۔تمام مذہبی و سماجی تہوار امن وامان کے ساتھ منزلِ مقصود پر پہنچتے رہے ہیں۔ گھوٹکی پولیس اس محرم الحرام میں بھی امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں سابقہ تجربات کی روشنی و مذہبی رہنماؤں کے نشاندہی کردہ مسائل اور حالاتِ حاضرہ کو مدِ نظر نظر رکھتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ضلع بھر میں ٹوٹل چھوٹی بڑی 69امام بارگاہیں ہیں، محرم الحرام کے عاشورہ میں 81 ماتمی جلوس برآمد ہونگے،جن میں 11حساس،جن میں گوٹھ حاجی مولودی تھانہ بی سیکشن -حسینی امام بارگاہ گھوٹکی شہر -مرکزی امام بارگاہ خانپور مہر4-پڑ باقر علی شاہ میر پور ماتھیلو گوٹھ گل محمد پتافی تھانہ داد لغاری, حیدری امام بارگاہ ڈھرکی -حسینی امام بارگاہ اباڑو -گوٹھ بچش چاچڑ تھانہ ریتی و 3 دیگر شامل ہیں۔

جبکہ 70 نارمل قرار دیے گئے ہیں اس کے علاوہ 596 مجالس قائم کی جائیں گیں۔جن میں تمام نارمل نوعیت کی ہیں۔ محرم الحرام کے دوران گھوٹکی پولیس کے 2866پولیس افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دینگے۔ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کا کہنا تھا کہ 06ڈی ایس پی 95 انسپکٹرز،100سب انسپکٹرز، 200اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت 323 ہیڈ کانسٹیبلز و 1848 کانسٹیبلز محرم الحرام کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔جبکہ سندھ رینجرز کے 240 آفیسرز/جوان بھی پولیس کی معاونت کیلئے ساتھ ہونگے۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 300 اضافی پولیس کمانڈوز بھی ہیڈ کوارٹرز میں ریزرو ہوں گے۔خواتین کی مجالس میں لیڈیز پولیس اہلکار اور لیڈیز رضاکار مقرر کی جائیں گی۔ بم ڈسپوزیبل کی ٹیم ہنگامی صورتحال کے لئے ہیڈکوارٹر میں موجود ہو گی۔

کانٹیجینسی پلان کے مطابق تمام امام بارگاہوں، مساجد مدارس و حساس جگہوں سمیت جلوسوں کی گذرگاہوں اور تمام مجالس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی جلوسوں اور مجالس کی کڑی نگرانی کیلئے سادہ لباس اہلکار بھی مقرر کیے گئے ہیں۔سی سی ٹی وی اور وڈیو رکارڈنگ کے ذریعے تمام حرکات پر نظر رکھی جائے گی۔ ایس ایس پی گھوٹکی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق متعلقہ پولیس افسران نے جلوسوں کے روٹس کا جائزہ بھی لیں گے اس سلسلے میں متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گٸی ہیں۔شہری کسی بھی ایمرجنسی یا مشکوک نقل وحرکت دیکھنے کی صورت میں فی الفور متعلقہ تھانہ یا ایس ایس پی آفس میں موجود کنٹرول روم پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.