sui northern 1

آزاد کشمیر کی جیل سے فرار مزید 2 قیدی پکڑے گئے

0
Social Wallet protection 2

راولاکوٹ(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کی ڈسٹر کٹ جیل راولاکوٹ فرار ہونے والے مزید 2 قیدی پکڑے گئے، جس کے بعد گرفتار ہونے والے قیدیوں کی تعداد 6 ہو گئی۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کو راولپنڈی جاتے ہوئے پکڑا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راولا کوٹ جیل سے فرار 19 فرار قیدیوں میں سے اب تک 6 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 30 جون کو آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کی ڈسٹر کٹ جیل راولا کوٹ توڑ دی گئی تھی، بھارت کو مطلوب سمیت 20 قیدی فرار ہوئے تھے جن میں سے 1 ہلاک ہو گیا تھا۔

واقعے کے بعد راولا کوٹ جیل کے عملے کو معطل کر دیا گیا تھا، 3 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا اور جیل کا انتظام پولیس نے سنبھال لیا تھا۔

 

sui northern 2

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

Leave A Reply

Your email address will not be published.