غذر(نیوزڈیسک)غذر میں حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کی 25 ویں برسی پر ان کے مزار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
فورس کمانڈر میجر جنرل کاشف خیل سیمت دیگر فوجی، سول افسران اور سیاسی نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے شہید حوالدار لالک جان کے مزار پر سلامی دی جبکہ فورس کمانڈر میجر جنرل کاشف خیل نے شہید کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ کی۔
میجر جنرل کاشف خلیل نے کہا کہ پاک فوج حوالدار لالک جان شہید کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے، لالک جان نے بے مثال جرات و بہادری سے کارگل میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لالک جان شہید کی لازوال قربانی اور جواں مردی سپاہیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں