sui northern 1

رپن داس ماڈل ویلیج میں ترقیاتی کاموں کیلئے معاہدے پر دستخط

0
Social Wallet protection 2

چلاس(نمائندہ خصوصی) واپڈا ہرپن داس ماڈل ویلیج میں پلاٹس کے لیے زمین کو ہموار کرنے،سٹرکوں ،سیوریج اورپانی کی سپلائی سمیت اضافی کاموں کو مکمل کرنے کےلیے واپڈا اور کنٹریکٹر کے درمیان باضابط کنٹریکٹ ایگرمنٹ پر دستخط ، واپڈا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے جنرل منیجر/ پراجیکٹ ڈائریکٹرانجینئر نزاکت حسین اور میسرزحسنات بردارز کنسٹریکشن کمپنی، آر اے ڈی سی (جے وی) کی جانب سے جنرل منیجر حسنات بردارز مہتاب احمد نے معاہدے پر دستخط کردیے۔

sui northern 2

اس موقع پر ممبر واٹر واپڈا جاوید لطیف اور چیف انجنیئر (کنٹریکٹس) ڈی بی ڈی پی انجنیئر عبد الرشید بھی موجود تھے، واضح رہے کہ ہرپن داس ماڈل ویلیج میں پلاٹس کےلیے زمین کو ہموار کرنے کےلیے مذکورہ کنٹریکٹر مشینری موبلائز کرچکا ہے اور ہرپن داس ماڈل ویلیج میں تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 

 

چیئرمین واپڈا انجینئر لیفیٹننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ )کی ہدایت پر ہرپن داس ماڈل ویلیج میں زمین کو ہموار کرنے اور سٹرکوں، واٹر سیوریج اور پانی کی سپلائی کے دیگر کاموں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.