ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

کھاد کی قیمتوں میں تعین میں ساز باز معاملہ تحقیقات شروع،7بڑی کمپنیاں شامل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے مبینہ سازباز سے قیمتوں کے تعین کے متعلق کیس کی سُنوائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ سماعت فرٹیلائزر مینوفیکچرز آف پاکستان ایڈوائزری کونسل (ایف ایم پی اے سی) اور اس کے ممبران کی جانب سے نومبر 2021 کو شائع کردہ ا شتہار کے سلسلے میں کی گئی ہے ۔

ایف ایم پی اے سی اور اس کی چھ سرکردہ فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو بادی النظر میں کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے تھے ۔ سی سی پی نے نومبر 2021 میں شائع ہونے والے ایف ایم پی اے سی کے اشتہار کے بعد اس معاملے پر انکوائری کا آغاز کیا تھا ۔اس اشتہار میں یوریا کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت (ایم آر پی) کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایف ایم پی اے سی کی طرف سے جاری اشتہار کی اشاعت کے بعد سی سی پی کی طرف سے کی گئی انکوائری نے مختلف اضلاع میں فرٹیلائزر مینوفیکچرز کے سا ئز اور مارکیٹ شئیر مختلف ہونے کے باوجود یکساں قیمتوں کا پیٹرن نوٹ کیا جو کہ سازباز پر مبنی رویے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ انکوائری سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ فیڈ اسٹاک یا فیول اسٹاک ان پٹ گیس کی مختلف قیمتوں کی وجہ سے مختلف لاگت کے ڈھانچے ہونے کے باوجود تمام پلیئرز کی ایم آر پی فکسڈ یعنی ایک جیسی رہی۔

کمپٹیشن قانون کے نقطہ نظر سے، ایسوسی ایشن کی طرف سے قیمتوں کا اعلان ممنوع ہے۔ سی سی پی نے متعدد بار کاروباری ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ قیمتوں کے تعین یا دیگر ساز باز کے طریقوں میں ملوث ہونے سے گریز کریں۔

مزیدتفصیلات اور کمپنیوں کے نام جلدآرہے ہیں دی ٹیسٹیشن پر 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button