sui northern 1

گلگت بلتستان کا 1کھرب40 ارب حجم کا بجٹ اسمبلی سے منظور

0
Social Wallet protection 2

گلگت( مصعب خالق) گلگت بلتستان کا 1کھرب40 ارب حجم کا بجٹ اسمبلی سے منظور ، بجلی مہنگی ہوگی ،6ارب سے زائد ریونیوہدف مقرر ، نئی تعمیرات و کاروبار شروع کرنے پر فیس ادا کرنا ہوگی ،بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جاۓ گا ۔ ایک کھربب40 ارب حجم کے بجٹ میں غیر ترقیاتی بجٹ 86ارب 60 کروڈ، ترقیاتی بجٹ 34ارب50 کروڈ روپے ،گندم سبسڈی کی مد میں 19 ارب 7کروڑ 20 لاکھ، پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے 9ارب 50 کروڑ،محکمہ تعلیم کیلئے 1 ارب 37 کروڑ، محکمہ صحت کے لئے 1 ارب 52 کروڑ، لوکل گورنمنٹ کےلئے 1 ارب 19 کروڑ، محکمہ جنگلات کیلئے 15 کروڑروپے مختص کردئے گئے ہیں۔

sui northern 2

گلگت بلتستان کے مالی سال 2024/25 کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل نے پیش کیا، چھوٹے ملازمین کی 25 فیصد تنخواہ میں اضافہ، عارضی ملازمین کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار مقرر، نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کی۔گئی ہے جبکہ 5 سال کے بعد پہلی بار نئی آسامیوں کی تخلیق اور بھرتیوں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لئے 1 کھرب 40 ارب سے زائد مالیت کا بجٹ تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں 34 ارب 50 کروڑ روپے ترقیاتی بجٹ جبکہ 86 ارب 60 کروڑ روپے غیر ترقیاتی بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔ گندم سبسڈی کی مد میں 19 ارب 7کروڑ 20 لاکھ مختص ہے بجٹ خسارہ 10 ارب روپے ہے جو گززشتہ مالی سال کے دوران 18 ارب کے قریب تھا۔

آئندہ مالی سال میں ایک ہزار اساتذہ کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیرخزانہ انجینئر محمد اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کو 50 کروڑ سے بڑھا کر 1 ارب کرنے کردیاگیا ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کےلئے 40 کروڑ، مریضوں کو خوراک کی فراہمی کیلیے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ڈاکٹروں اور اساتذہ کی کمی دور کرنے کےلئے 25 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔19 2018سے اب تک آسامیوں پر بھرتیاں نہیں ہوسکی ہیں، آئندہ سال بھرتیاں ہوںگی۔ سیاحت و ثقافتی تقریبات کیلئے 9 کروڑ روپے مختص کردیے گئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران 3 ارب روپے نان ٹیکس محصولات سے حاصل کئے ہیں۔ آئندہ سال مقامی محصولات کا ہدف 6 ارب 40 کروڑ مقرر کردیا ہے۔ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کےلئے 25 فیصد ایڈہاک ریلیف جبکہ 17 اور اوپر والوں کےلئے 20 فیصد ایڈہاک ریلیف عارضی ملازمین کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

انجینئر اسماعیل نے کہاکہ بجٹ میں 16 ارب روپے کا اضافہ خوش آئند ہے۔ آئندہ سال گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ریاستی و عوامی مفاد کے علاوہ سرکاری سطح پر تمام غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد ہوگی۔ رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں کی تعداد 525 ہے۔ 525 منصوبوں کی مالیت 24 ارب 15 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ محکمہ تعمیرات کے 199 منصوبوں کا حجم 24 فیصد بنتا ہے۔ محکمہ تعمیرات کے منصوبوں کی مالیت 9 ارب سے زائد ہے۔ توانائی کے 37 منصوبوں کی مالیت 4ارب 65 کروڑ ہے۔ محکمہ تعلیم کے 60 منصوبوں کی مالیت 2 ارب روپے بنتی ہے۔ رواں سال 186 میگاواٹ بجلی اور 542 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر شامل ہے۔ رورل ڈویلپمنٹ اینڈ کلائمیٹ ریزیلئنس کے نام سے 16 ارب مالیت کا منصوبہ شامل کرلیا گیا ہے جس کی لاگت بیرونی گرانٹ کی شکل میں حکومت گلگت بلتستان کو ملے گی۔ جس کے تحت تمام اضلاع میں دیہی واٹر سپلائی، سیوریج کی 216، 8 مائیکروہائیڈرل سٹیشن، توانائی کے بچت کےلئے گھریلو استعمال کی اشیا کی فراہمی کے علاوہ موسمیاتی مدافعتی طرز پر گھروں کی تعمیر شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان بالخصوص گلگت شہر میں بجلی کی قلت اور سردیوں کی صورتحال سے نمٹنے کےلئے 74 میگاواٹ کے 52 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ 34 منصوبے رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہوں گے جن میں بٹوٹ نومل 3 میگاواٹ، کارگاہ 6 میگاواٹ، 1 میگاواٹ گیس دیامر، 2 میگاواٹ تانگیر، 2 میگا واٹ سرمک، سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔ 17 میگاواٹ کے 11 منصوبے آئندہ مالی سال کے دوران مکمل ہوں گے۔ 6 میگا پراجیکٹس جن کی فنڈنگ پی ایس ڈی پی سے ہورہی ہے رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائیں گے جن میں 16 میگاواٹ نلتر، 4 میگاواٹ تھک، 26 میگاواٹ شغرتھنگ، 34 میگاواٹ غواڑی اور ریجنل گرڈ فیز1 شامل ہیں جبکہ 54 میگاواٹ عطاء آباد، 34 میگاواٹ ہرپوہ منصوبہ بھی زیر تعمیر ہے۔7 میگاواٹ کے دو الگ منصوبوں کےلئے رقم مختص کردی گئی ہے جو سولر انرجی کے پراجیکٹس ہیں۔ 245 میگاواٹ کے 5منصوبوں جن میں 100 میگاواٹ کے آئی یو، 80 میگاواٹ پھنڈر، 40 میگاواٹ بشو، 100 میگاواٹ تورمک، اور 15 میگاواٹ سکارکوئی شامل ہیں، کو ایس آئی ایف سی بھججوادیا ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مدد سے تعمیر کی جاسکے گی بجٹ اجلاس سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈوکیٹ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.