sui northern 1

اتحادی حکومت نے بجٹ قومی اسمبلی سے منظور کرانے کی حکمت عملی بنالی

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیو ڈیسک) حکمران اتحاد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کے لیے حکمت عملی وضع کرلی، اتحادی حکومت کو یقین ہے کہ بجٹ پر آج (جمعرات) قومی اسمبلی میں شروع ہونے والی بحث 10 روز پر مشتمل مختلف مراحل طے کرنے کے بعد 30 جون تک منظور کر لیا جائے گا۔

sui northern 2

قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان آج شام قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے جو5 دن طویل دورانیے کے اجلاسوں میں جاری رہے گی۔حکمران اتحاد نے طے کر لیا ہے کہ وہ قائد حزب اختلاف اور اس کے دیگر سرکردہ ارکان کی تقاریر میں کوئی رخنہ اندازی نہیں ڈالیں گے تاہم انہیں اندیشہ ہے کہ حزب اختلاف کے ارکان حکومتی تقاریر میں ہنگامہ آرائی کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.