مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے رمی کی رسومات دن کے اوقات کے بجائے شام میں ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
سعودی عرب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، وہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حراست 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شدید گرمی کے پیش نظر سعودی حکومت نے رمی کی رسومات کو دن کے اوقات کار کے بجائے شام میں ادا کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین شام 4 بجے کے بعد رمی کی رسومات ادا کریں۔