sui northern 1

گورنر گلگت بلتستان سےپرنس رحیم آغاخان کی ملاقات

0
Social Wallet protection 2

گلگت(مصعب خالق)گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا ہز ہائینس پرنس کریم آغاخان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغاخان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، گورنر گلگت بلتستان نے پرنس رحیم آغاخان کو حکومت پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان دینے پر مبارکباد پیش کی۔

sui northern 2

اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جس پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

پرنس رحیم آغاخان نے اس موقع پر کہا کہ انہیں پاکستان اور گلگت بلتستان کے لوگوں سے خصوصی محبت ہے اور وہ علاقے کی خوشحالی کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے لیے انرجی، سیاحت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مزید کام کیا جائے گا۔ پرنس رحیم آغاخان نے کہا کہ گلگت بلتستان نہ صرف اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ یہاں کے لوگ بھی بے حد خوبصورت ہیں۔

پرنس رحیم آغاخان نے مزید کہا کہ وہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے اور دنیا بھر سے سیاحوں کو یہاں آنے کی ترغیب دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے ہز ہائینس پرنس کریم آغاخان کا گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں گلگت بلتستان کے خصوصی دورے کی دعوت بھی دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.