sui northern 1

گلگت بلتستان،مالی سال 25-2024 کے ریگولر بجٹ میں 38 فیصد کا اضافہ

0
Social Wallet protection 2

گلگت (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

sui northern 2

مالی سال 25-2024 کے ریگولر بجٹ میں 38 فیصد کا اضافہ ۔

وفاقی وزارت خزانہ نے گلگت بلتستان کیلئے مالی سال 2024-25 کیلئے 83 ارب 87 کروڑ 2 لاکھ (IBC) ریگولر بجٹ مختص کرنے کے حوالے سے مطلع کر دیا۔

گزشتہ مالیاتی سال 2023-24 کیلئے ریگولر بجٹ اشاریے کی حد (IBC) 61 ارب رکھی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی قائدانہ صلاحیت اور کوششوں کی وجہ سے پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کیلئے ریگولر بجٹ کا حجم 83 ارب 87 کروڑ 2 لاکھ مختص کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سالہ کی نسبت موجودہ مالی سال 25-2024 کے ریگولر بجٹ میں تقریباً 23 ارب کا اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.