ایڈیٹوریلپاکستان

سپیکرو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کاواشک کے مقام پر پیش آنے والے بس حادثے پرافسوس کا اظہار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے   واشک کے مقام پر  پیش آنے والے بس حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عورتوں اور بچوں سمیت 27سے زائد افراد کی اموات  کی خبر پر انتہائی دکھ ہے۔

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت  کا اظہار کیا اور کہا کہ  بس حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم  میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی  نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ۔

سپیکر  نے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل  عطا فرمانے کی دعا کی ۔  ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ  نے بھی حادثے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button