لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں ٹریفک کے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیاہے ۔
وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے ۔
انہوں نے انتظامیہ کو حادثہ میں زخمی ہونے والے مسافروں کو علاج کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور اس ضمن میں کمشنر ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔