ساڑھے تین ارب پولیس کی ویلفیئر پر خرچ کئے جائیں گے،ڈاکٹر عثمان انور

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی رات گئے فیصل آباد آمد۔
آئی جی پنجاب نے زیر تکمیل فیصل آباد سیف سٹی منصوبہ کا جائزہ لیا
آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان، ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس نے فیصل آباد سیف سٹی منصوبہ پر جاری کام بارے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب نے فیصل آباد سیف سٹی منصوبہ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے منصوبہ تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کو شاباش دی،
سیف سٹی جرائم کی روک تھام ، ٹریفک مینجمنٹ اور عوام الناس کو تحفظ دینے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
بعدازاں آئی جی پنجاب کا فورس کے ویلفیئر فنڈ کے حوالے سے سپاہ کے لئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا
جس میں انہوں نے کہاکہ روزانہ 01 کروڑ روپے پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کی مختلف کیٹیگریز میں فراہم کئے جا رہے ہیں،رواں سال 350 کروڑ روپے پولیس فورس کی ویلفیئر پر خرچ کئے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام رقم پولیس فورس کی تنخواہوں سے کٹنے والے فنڈ کی سرمایہ کاری، ویلفیئر ذرائع سے موصولہ آمدن سے حاصل ہوئی۔گزشتہ سال فورس کی ویلفیئر پر 200کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے گئے۔
انہوں نے کہاکہ ایجوکیشنل سکالرشپس کا فنڈ 09 کروڑ سے بڑھا کر 85 کروڑ روپے کیا گیا
ان کا کہنا تھاکہ پولیس ویلفیئر فنڈ کی مجموعی رقم میں کمی کی بجائے بتدریج اضافہ ہو رہا ہے،پنجاب پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے متاثرہ بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کروا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تھیلیسیمیا، دماغی فالج سے متاثرہ سینکڑوں بچوں کو علاج معالجے کے لئے ماہانہ وظائف دیئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ کو بڑھا کر 1300 کروڑ روپے تک پہنچا دیا گیا ہے،پولیس فورس عوام کی خدمت و حفاظت پر توجہ مرکوز رکھے، ویلفیئر کیلئے اقدامات میں کمی نہیں آنے دیں گے۔
