اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی کوارڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے کہا ہے کہآج ہماری قوم کیلئے خوشی کا دن ہے کہ آج یوم مارخور منایا جا رہا ہے،مارخور ہمارا قومی جانور ہے۔مارخور قدرتی ماحول کا ایک اہم باسی ہے۔

وزیراعظم کی کوارڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے یوم ماخور پر نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ آج ہماری قوم کیلئے خوشی کا دن ہے کہ آج یوم مارخور منایا جا رہا ہے،مارخور ہمارا قومی جانور ہے۔مارخور قدرتی ماحول کا ایک اہم باسی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اللہ تعالٰی نے بیش قیمتی وسائل سے نوازا ہے،بہترین موسم، جانور، گلیشیئرز اور بہترین مقامات موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے گلگت بلتستان میں 12 قسم کی بکریاں پائی جاتی ہیں،مارخور کے تحفظ کیلئے پاکستان کی کوششیں ڈھکی چھپی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مارخور ایک انتہائی خوبصورت اور متاثر کن جانور بھی ہے،پہاڑی علاقوں کے عوام کیلئے یہ آمدن کا بھی ذریعہ ہے۔،ساڑھے چارہزار میں صرف 12 جانوروں کو شکار کیلئے پیش کیا جاتا ہے
ان کا کہنا تھ اکہ پاکستان کی تمام تنظیمیں ان جانوروں کے تحفظ پر کام کر رہی ہیں،عوام اپنے جنگلی حیاتیات کا خیال رکھیں۔
