بھمبر سماہنی برنالہ میں نظام زندگی رواں دواں ہے، ارشد محمود جرال
بھمبر(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر مرز ارشدمحمود جرال کی ہدایات پر پولیس مجسٹریٹس ڈیوٹی پر معمور ہیں،سماہنی برنالہ اور بھمبر میں نظام زندگی رواں دواں ہے۔
بازار تجارتی مراکزکھلے ہیں،شاہرات پرٹریفک معمول کے مطابق نظم و ضبط کے ساتھ رواں ہے۔ضلع بھمبر میں شہریوں نےامن و امان برقراررکھنے میں مثالی کردار ادا کیاہے۔
مرزا ارشدمحمودجرال نےکہاکہ بھمبر کی تینوں تحصیلوں میں شہریوں نے ریاست بھر کے لیئےمثال سیٹ کی ہے،الحمدللہ تمام معاملات نارمل ہیں،شہریوں کواپنی بات کہنے کا مکمل حق حاصل ہےتاہم سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں سے محتاط رہیں،آپس میں اتفاق پیار و محبت کے ساتھ اپنے محلے علاقے شہرکی حفاظت کریں۔مشکوک افراد پرنظررکھیں۔ضلعی ادارے جملہ سیاسی سماجی شخصیات،وکلا،بلدیاتی نمائندوں،صحافیوں سمیت معززین عمائدین کا کردار لائق تحسین ہے ۔
اس صورتحال میں صبر و تحمل کے ساتھ کام کرنے والےہرشخص کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں